ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش میں بڑا حادثہ،کھائی میں جیپ گرنے سے دس کی موت

ہماچل پردیش میں بڑا حادثہ،کھائی میں جیپ گرنے سے دس کی موت

Sun, 23 Sep 2018 11:39:39    S.O. News Service

شملہ ،23؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شملہ ضلع کی جبل تحصیل واقع اسنیل میں ایک جیپ کے کھائی میں گرنے سے دس لوگوں کیموت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کڈو ۔تیونی مارگ پر ہوا۔ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ اوماپتی جمبال نے بتایا کہ مسافروں سے بھری جیپ ہاٹ کوٹی قینچی سے تیونی کی طرفجا رہی تھی کہ اسنیل کے پاس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور جیپ کئی میٹر نیچے کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں دس لوگوں کی موت ہو گئی ۔ ان میں چھ مرد اور چار خواتین ہیں۔ زیادہ تر اموات جائے واقعہ پر ہی ہوئی۔ ایک بچہ سمیت تین دیگر زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولس انسپکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے ۔ معاملہ درج کر کے حادثے کے اسباب کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جبل اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے زبر دست بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے جائے حادثہ پر بچاؤ کے کام میں پریشان ہو رہی ہے ۔


Share: